Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ویزا جاری کردے، پاکستانی گول کیپر منصور احمد

کراچی:پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد ان دنوں دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ دل کے ٹرانسپلانٹ اور علاج کیلئے انہوں نے ہند سے ویزا دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کے دل میں اسٹنٹس بھی لگائے جا چکے اس کے باوجود ان کی حالت میں بہتری نہیں آئی۔ اب انہیں دل کے ٹرانسپلانٹ کی اشد ضرورت ہے۔منصور احمد نے 1994 میں سڈنی میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں ہالینڈ کے خلاف شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو عالمی چیمپیئن بنوایا تھا۔ منصور احمد نے کہا کہ 1989 میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ہند کو ہرا کر یقینا کئی ہندوستانیوں کے دل توڑے ہوں گے لیکن وہ کھیل کا حصہ تھا تاہم اب مجھے ہند کے ویزے کی اشد ضرورت ہے اور ہند حکومت کی مدد درکار ہے۔سابق پاکستانی گول کیپر نے کہا کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے اگر مجھے ویزا اور دیگر امداد ملتی ہے تو بہت شکرگزار ہوں گا ۔ میرے خیال میں دونوں ملک کھیلوں کے ذریعے اپنے تعلقات بہتر کر سکتے ہیں۔

شیئر: