Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہرکھاتے میں کب آئیں گے15لاکھ روپے؟

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم دفتر(پی ایم او ) نے کہا کہ ہر کھاتے میں 15لاکھ روپے جمع ہونے کے نریندر مودی کے وعدے کو پورا کرنے کی تاریخ بتانا حقوق اطلاعات قانون کے تحت ’’معلومات‘‘کے دائرے میں نہیں آتا۔پی ایم او نے یہ معلومات سینٹرل انفارمیشن کمیشن کو دی۔آرٹ ٹی کارکن موہن کمار نے نوٹ بندی نافذ ہونے کے 18دن بعد 26نومبر 2016کو پی ایم او سے معلومات طلب کی تھی کہ ہر کھاتے میں 15لاکھ روپے دینے کا مودی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟۔ جواب نہ ملنے پر معاملہ الیکشن کمیشن تک پہنچا۔چیف الیکشن کمشنر آر کے ماتھر نے کہا کہ درخواست گزار کو پی ایم او اور آربی آئی نے مکمل معلومات نہیں دی۔کمیشن کے مطابق پی ایم او نے کہاکہ 15لاکھ روپے جمع کرنے کی تاریخ کیا ہوگی اور نوٹ بندی کے بارے میں معلومات میڈیا تک پہنچنے کی تفصیلات آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 2ایف کے دائرے میں نہیں آتی۔واضح ہو کہ مودی نے 2014ء میں لوک سبھا کے انتخابات کے دوران ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا چوری کیا ہوا پیسہ جو بیرون ملک بینکوں میں جمع ہے واپس آنا چاہئے یا نہیں؟ کیا بلیک منی واپس آنی چاہئے یا نہیں؟ چور ، لٹیروں سے ایک ایک روپے واپس لینا چاہئے یا نہیں؟ ان روپیوں پر عوام کا حق ہے یا نہیں؟یہ روپے عوام کے کام آنے چاہئیں یا نہیں؟ان چور لٹیروں کے پیسے جو غیر ملکی بینکوں میں جمع ہیں اگر واپس لے آئے تو ملک کے غریب عوام کو مفت میں 15،20لاکھ روپے یوں ہی مل جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش: 2کاروں میں تصادم ،4افراد زندہ جل گئے

شیئر: