ابوظبی میں منشیات فروش ایشیائی گروہ گرفتار
ابوظبی: ابوظبی پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں 20ایشیائی گروہ گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے 20کلو ہیروئن سمیت کرسٹل نامی نشہ آور مادہ ضبط کیا گیا۔مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق گروہ کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔
ابوظبی پولیس کے مطابق گروہ کا سربراہ بیرون ملک مقیم ہے اور وہ اپنے ہم وطنوں پر مشتمل گروہ کو فون پر ہدایات دیتا رہا ہے۔ گروہ کے افراد کو الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ یہ سب ملک میں گروہ کے سربراہ کی ہدایت کے مطابق منشیات فروخت کرتے تھے۔