اسوس زین فون میکس پرو ایم 1 لانچ
اسوس کمپنی کی جا نب سے مڈ رینج اسمارٹ فون زین فون میکس پرو ایم 1 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ،اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے ۔ 6 جی بی ریم کے ساتھ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمروں کے ساتھ 16 میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر دیا گیا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 135 یورو ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 160 یورو اور 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 185 یورو ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت 3 مئی سے شروع ہوگی۔