Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد... خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنا یا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھاکہ وزیر خارجہ دبئی کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں۔کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرتے ہوئے ملازمت ظاہر نہیں کی ۔غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص کیسے وزیرخارجہ کے اہم منصب پر فائز رہ سکتا ہے۔ دوران سماعت خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ خواجہ آصف دبئی میں فل ٹائم نہیں بلکہ ایڈوائزر کے طور پر کام کرتے تھے۔خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی کا خط بھی عدالت میں پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بہت ہوگیا،ہماری بھی عزت ہے،احسن اقبال
 

شیئر: