Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز 87رنز پر ڈھیر

 ممبئی:انڈین پریمیئر لیگ کے جاری سیزن میں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسے ہوم گراﺅنڈ پر میچ کے دوران صرف87رنز پر ڈھیر ہو جانے کی خفت سے بھی دوچار ہونا پڑا ۔سن رائزرز حیدر آباد کی بیٹنگ بھی ناکام رہی اور وہ صرف 119رنز کا ہدف دے سکے تھے تاہم ممبئی کیلئے اس کا حصول بھی ممکن نہ ہو سکا اور وہ 18.4اوورز میں87رنز تک محدود رہی جبکہ اس کے صرف2بیٹسمین دہرے ہندسے میں داخل ہو پائے۔حیدر آباد کے بولرز بیسل تھمپی، راشد خان اور سدھا رتھ کول نے اپنے بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کا بڑی عمدگی سے ازالہ کرتے ہوئے اس اسکورکا کامیابی سے دفاع کرکے ٹیم کو فتح دلا دی ۔ افغان اسپنر راشدخان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے 4اوورز میں ایک میڈن کراتے ہوئے11رنز دے کر2وکٹیں لیں،بیسل تھمپی نے 1.2اوورز میں 4رنز کے عو ض 2کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ سدھا رتھ کول نے 3وکٹیں لیں جس کیلئے ان کے 4اوورز کے دوران 23رنز اسکور ہوئے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدر آباد سن رائزرز نے18.4اوورزمیںکپتان کین ولیمسن اور یوسف پٹھان کے29، 29رنز کی بدولت 118رنز بنائے ۔ دیگر بیٹسمینوں میں منیش پانڈے 16اور محمد نبی 14رنز بنا سکے۔مچل میکلنگھان ، ہردک پانڈیا اور مینک مرکنڈے نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ممبئی کے لئے119رنز کا ہدف زیادہ مشکل نظر نہیں آتا تھا تاہم حیدر آباد کے بولرز نے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعے میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈال دیا اور وہ اپنی وکٹیں بچانے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے ۔ ممبئی کی جانب سے اوپنر سوریا کمار یا دو اور پانچویں نمبر پر کھیلنے والے کرونل پانڈیا ہی کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر سکے اور با لترتیب 34اور24رنز بنا کر لوٹے۔ بقیہ 9 کھلاڑیوں میں سے 2صفر پر واپس ہو گئے جبکہ 7کو ڈبل فگرز تک پہنچنے کا موقع بھی نہیں ملا ان میں کیرون پولارڈ9رنز بنا سکے۔ یہ 6 میچوں میں ممبئی کی پانچویں شکست تھی اور اب اس کے لئے اگلے راﺅنڈ تک پہنچنا بھی دشوار نظر آتا ہے۔

شیئر: