ٹیمورتھ ..... بچوں کی ضد کو بالعموم منفی طور پر دیکھا جاتا ہے مگر ماہرین نفسیات کی بڑی تعداد اس بات پر متفق ہے کہ انکی ضد کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہئے کیونکہ انکی ضد میں عزم و حوصلہ بھی چھپا رہتا ہے اور یہی عزم و حوصلہ انہیںزندگی درست طور پر گزارنے کے قابل بناتا ہے۔ ٹیمورتھ کی رہنے والی 7سالہ لڑکی ایمیلیا ایلڈریڈ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس کی ٹانگ کا رخ ایک خاص قسم کے سرطان کی وجہ سے مڑ گیا تھا۔ ایسی حالت میں بچی ناچنے کا شوق پورا کرنا چاہتی تھی ۔ آخر ڈاکٹروں او رسرجنوں نے اسکا ایک بڑا آپریشن کیا اور کمر سے نچلے حصے کو جسم سے الگ کرکے اسکا رخ تبدیل کیا اور دوبارہ جسم سے جوڑ دیا۔ اب ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اسکی ایڑی اب اس کےلئے گھٹنے کا کام کریگی اور وہ رفتہ رفتہ ناچنے کے قابل ہوجائیگی۔ ایمیلیا کو دوڑنے اور سائیکل سواری کا بیحد شوق ہے جبکہ ناچنے کا شوق بھی اس نے پال رکھا ہے مگر خاص قسم کے سرطان اوسٹیو سارکوما نے اس کےلئے ان خوابوں کی تعبیر کو ناممکن بنادیا تھا جو اب ممکن ہوتا نظر آرہا ہے۔آپریشن سے قبل اسے 5ہفتے تک کیمو تھراپی پر بھی رکھا گیا تھا۔ اب اس کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔