Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی قیدیوں کیساتھ مناسب سلوک ہورہا ہے، المالکی

ریاض ...یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیاہے کہ یمن میں ہر محاذ پر فتوحات ہورہی ہیں۔ یمن کی آئینی حکومت ملک کے 85فیصد علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کرچکی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حوثی قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔ حوثیوں نے الحدیدہ بندرگاہ میں امدادی جہازو ںکو لنگر انداز نہیں ہونے دیا۔ وہ بلیک مارکیٹ قائم کرنے کے چکر میں 19جہازوںکو قبضے میں کئے ہوئے ہیں۔ 40امدادی جہاز الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے اشارے کے منتظر ہیں۔ اتحادی ممالک 36بری اور 54بحری اجازت نامے جاری کئے ہوئے ہیں۔

شیئر: