Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اعتکاف کی درخواستیں 15شعبان سے پیش کرنیکی ہدایت

مکہ مکرمہ..... حرمین شریفین کی اعلیٰ انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں سے 15شعبان سے درخواستیں طلب کرلیں۔ درخواستیں حرمین انتظامیہ کی جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے لی جائیں گی۔ 15رمضان درخواست دینے کی آخری تاریخ ہو گی۔ 16رمضان سے 20رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: