استنبول۔۔۔ترک حکام نے بتایا ہے کہ 30 ہزار افغان مہاجرین ترکی میں داخل ہوگئے ہیں۔ استنبول میں مہاجرین کی آمد کی تفصیلات بتائے ہوئے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلونے کہا کہ رواں ماہ پریل میں 7 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انقرہ حکومت کی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کی پالیسی کی مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی نے افغان مہاجرین کی جبری واپسی کے عمل کو انتہا ئی سفاکانہ قرار دیا ۔