Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسا رام معاملے پر کانگریس کی مودی پر تنقید

نئی دہلی۔ ۔۔۔راجستھان کی خصوصی عدالت کی جانب سے آسارام کو زیادتی کے کیس میں تاحیات قید کی سزا سنائے جانے کے بعد کانگریس نے آسا رام کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا پرانا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کی پہچان اسکے آس پاس رہنے والے لوگوں سے ہوتی ہے۔ کانگریس نے ٹویٹر پر 47سیکنڈ کا وڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں مودی کھڑے ہوکر اونچی نشست پر بیٹھے ہوئے آسارام کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں۔ ایک جگہ وہ ہار پہن کر آسا رام کے بغل میں کھڑے ہیں۔ آسارام کے عقیدتمندوں سے بھرے شامیانے کے اس وڈیو کے نیچے تحریر ہے ’’آسا رام بابو مہاراج! یہ کیسا انوکھا سنگم ہے ، مذہبی اقتدار اور سیاسی اقتدارجب ملتے ہیں تو عوام کا بیڑا پار ہوجاتا ہے ‘‘۔ واضح ہو کہ گزشتہ روز جودھپور کی عدالت نے آسارام کو تاحیات قید اور اس کے سہولت کاروں  شلپی اور شرد کو 20،20سال قیدکی سزا سنائی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -موبائل نمبر سے آدھار کو جوڑنے کاحکم کبھی نہیں دیا، سپریم کورٹ

شیئر: