Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے تحت لیڈر شپ ٹریننگ

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت ہم وطنوں کو حصول روزگار میں معاونت ، کیریئر ڈویلپمنٹ میں رہنمائی اور ورکنگ پروفیشنلز کی قائدانہ صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہے،  اسی ضمن میں گزشتہ دنوں ورکنگ پروفیشنلز کے لیے Leading with Innovation  کے عنوان سے لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قومیتوں کے ورکنگ پروفیشنلز نے شرکت کی۔
 کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ٹریننگ کا آغاز الله رب العزت کے بابرکت نام سے ہوا ،  PEFK کی شعبہ ایونٹ پلاننگ کی ہیڈ مس نادیہ ارشد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ٹریننگ کنسلٹنٹ اور PEFK کے نائب صدر انور علی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انکو ٹریننگ سیشن کا آغاز کرنے کی دعوت دی۔ انور علی نے عنوان کے مطابق انتہائی مہارت، موثر اور پروفیشنل  انداز  میں پریزینٹیشن پیش کی اور شرکاء کو مختلف قسم کی عملی مشقوں اور پروجیکٹس کے ذریعے اسکی اہمیت کو احسن طریقے سے اجاگر کیا۔ تمام شرکاء نے انتہائی دلچسپی اور انہماک سے تمام عملی مشقوں اور سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ شرکاء نے ہر مرحلے پر مختلف سوالات بھی کیے جنکا انور علی نے احسن طریقے سے جواب دیا۔
کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 ورکشاپ کے آخر میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے صدر محمد عرفان عادل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا PEFK کے زیراہتمام لیڈر شپ ٹریننگ کا انعقاد اور اس میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی انتہائی خوش آئند ہے اور ہم مستقبل میں ان شاءالله مختلف موضوعات پر مزید ٹریننگ کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے ٹریننگ کنسلٹنٹ انور علی کو انتہائی موثر ٹریننگ ورکشاپ اور بہترین لیکچر پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے PEFK کے ایگزیکٹو ممبران، شہباز علی، نادیہ ارشد،وقاص احمد، مسز بشری وقاص، خلیل احمد، فیصل جمیل،  طاہر محمود، شکیل مرتضی اور محمد ارشد جنہوں نے ٹریننگ ورکشاپ میں انتظامی امور میں معاونت کی جبکہ میڈیا اور مارکیٹنگ کے حوالے سے PEFK کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان شفیق اور ایگزیکٹو ممبر عاقب شاید اور تمام ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا ، جنکی شبانہ روز محنت کی بدولت یہ ٹریننگ ورکشاپ انتہائی کامیاب رہی۔آخر میں تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اور سب کی تواضع عشائیہ سے کی گئی۔ ورکشاپ کا اختتام گروپ فوٹو اور دعائیہ کلمات سے ہوا۔
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ کردیا، تبصرہ کریں
 

شیئر: