نرسنگ ہوم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افراتفری
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
لکھنؤ -- - - - نامعلوم شخص نے کل یہاں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم کو بم سے اڑانے کی فون پر دھمکی دی۔جس کے بعد اسپتال میں افراتفری مچ گئی بہت سے مریضوں کو اسپتال سے بھاگتے دیکھا گیا جبکہ پولیس کی کئی ٹیمیں پورے احاطہ کی تلاش شروع کردی۔اطلاع کے مطابق نامعلوم شخص نے فون پر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی دی کہ اسپتال آج کسی وقت بھی بم سے اڑادیاجائیگا۔ہم نے2بم اسپتال میں نصب کردیئے گئے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔اس سے پورے شہر میں سراسیمگی پھیل گئی اور اسپتال کے اہم وارڈوں کوہنگامی بنیادوں پر خالی کرالیاگیا۔