Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات اسکینڈل کیس:اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائداد قرق کرنیکا حکم

ٹھانے۔۔۔۔ممبئی کی عدالت نے منشیات اسکینڈل معاملے میں بالی وڈ کی اداکارہ ممتا کلکرنی کی 20کروڑ روپے کی جائداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ 2016ء میں تھانے پولیس نے کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والے نشہ آور مادے کا انکشاف کیا تھا جس میں اداکارہ ممتا بھی ملوث پائی گئیں۔این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے جسٹس نے ممتا کے عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد اداکارہ کے ممبئی میں 3عالیشان فلیٹس کو قرق کرنے کی ہدایت جاری کی۔ممتا کے ان 3 فلیٹس کی قیمت تقریباً20کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ عدالت نے 2ہزار کروڑ روپے مالیت کے نشہ آورمادے کے کاروبار میں ملوث ممتا کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پرمفرور قراردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گوسوامی کو بھی اس دھندے میں ملوث قراردیا ۔اطلاع کے مطابق ممتا اور گوسوامی کے مابین قریبی تعلقات قائم ہیں جو آج کل کینیامیں مقیم ہیں۔تھانے کی عدالت نے گوسوامی اور اور کلکرنی کے بیرون ملک فرار ہونے پران کا نام مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -اب16سال سے کم عمر لوگوں کیلئے وہاٹس ایپ پر پابندی

شیئر: