Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یلملم میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے والے اسٹیشن کے قیام کی منظوری

جدہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے یلملم میں کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والا سینٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ اللیث کمشنری کے ماتحت ہوگا۔ اس کے ذریعے 6قریوں کے 18ہزار باشندے فیض یاب ہونگے۔ یہاں پینے کے پانی کی بوتلیں تیار کرنے والا کارخانہ بھی قائم کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ عین العزیزیہ شاہ عبدالعزیز وقف کی کونسل کے ارکان کے اجلاس میں کیا گیا۔ خالد الفیصل نے صدارت کی۔ اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بھی موجود تھے۔ کونسل نے اس امر کی بھی منظوری دیدی کہ 30ہزار لیٹر پانی کا ایک ٹینک قائم کیا جائے اس سے بحرہ اورالجموم کے باشندے فیض یاب ہونگے۔
 
 

شیئر: