Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کی ازبک صدر سے ملاقات

راولپنڈی...پاکستان اور ازبکستان نے سیکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے ۔ ازبک وزیرِ دفاع اور چیف آف جنرل ا سٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی ۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے اوردو طرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ازبک صدر نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا پرپاکستان کی کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر ازبک صدر نے کہا کہ دنیا، علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرے۔ آرمی چیف نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ اور قومی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:سرحد پار سے حملہ،اہلکار جاں بحق،3دہشت گرد ہلاک

شیئر: