روم ..... اٹلی کے ایک ڈیزائنر نے سمندر میں تیرتے ہوئے مکانوں کا یہ ڈیزائن پیش کیا ہے۔ یہ مکان شمسی توانائی سے روشن رہیں گے اور ایک مکان کی قیمت ساڑھے 3لاکھ پونڈ ہوگی۔ ان میں بعض ایسے شاپنگ سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جو تیرتے رہیں گے اور شاپنگ مال ، جم ، ریستورانوں اور سینما گھروں کی سہولت بھی پیش کرینگے۔ خیال ہے کہ یہ مکانات جلد تیار کرلئے جائیں گے لیکن 2020ءسے قبل ان میں رہائش ناممکن ہوگی۔