چینی وزیر اعظم سے امریکی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کی ملاقات
بیجنگ۔۔۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے امریکہ کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ایلین ایل چاو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ۔چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کا اقتصادی و تجارتی تعاون درحقیقت باہمی مفادات پر مبنی ہے۔تجارتی تنازعات کے عالمی معیشت کی بحالی کے عمل پر منفی اثر ات پڑیں گے اور یہ عالمی صنعتی سلسلہ کےلئے بھی نقصان دہ ہے۔ صرف مذاکرات کے ذریعے موجودہ مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔امریکی وزیر نے کہا کہ اسوقت امریکہ چین تعلقات ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔فریقین درپیش بعض مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔امید ہے کہ فریقین کو اقتصادی و تجارتی مسائل پر مشاورت سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔