Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی صوبے ادلب کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ نے شمالی مغربی شامی صوبے ادلب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارک لوکوک کے مطابق اس صوبے کے تقریباً 20 لاکھ شہریوں کو اشیائے ضرورت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادلب کے متعدد علاقوں میں باغی ابھی تک موجود ہیں۔ مارک لوکوک کے بقول حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جاری لڑائی کی وجہ سے امدادی اشیاءکی فراہمی میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

شیئر: