کٹھوعہ زیادتی کیس: ملزم سانجھی نے اقبال جرم کرلیا
نئی دہلی۔۔۔۔۔کٹھوعہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں پولیس نے سانجھی رام سے پوچھ گچھ شروع کی تو اس نے آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اقرار کیا۔تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ 10جنوری کو بچی کو اغوا کرکے سانجھی رام کے مندر میں رکھا گیا جہاںوہ، اس کے بھتیجے اور دیگر 5ملزمان نے زیادتی کا شکار بنایا اور 4روز بعد قتل کرکے پھینک دیا جسے پولیس اہلکاروں نے 17جنوری کو جنگل سے برآمدکیا۔سانجھی رام کے وکیل انکر شرما نے تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موکل کو بچانے کے بارے میں تیار کئے گئے لائحہ عمل کے بارے میں نہیں بتا سکتے۔