ویرے دی ویڈنگ اور فیمس میں ٹکراﺅ
اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ویرے دی ویڈنگ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ذرائع کے مطابق کرینہ کپور خان کی فلم ویر ے دی ویڈنگ اور اداکار جیکی شروف کی فلم فیمس کا یکم جون کو باکس آفس پر ٹکراﺅ ہو گا۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم تویکم جون کو ہی ریلیز کی جانی ہے جبکہ اداکار جیکی شروف کی فلم فیمس 18 مئی کونمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی اور یکم جون کو فلم کی نمائش کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ایسے میں دونوں فلمیں ایک دوسرے سے متصادم ہوں گی ۔