Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بورڈکے نتائج جاری، انجلی ورما اور رجنیش نے پہلی پوزیشن حاصل کی

لکھنؤ۔۔۔۔بیسک ایجوکیشن بورڈ اتر پردیش (UPMSP)یعنی یوپی بورڈنے  10ویں اور 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر نتائج کی فہرست جاری کردی ۔
یوپی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار اودھ نریش شرما نے بتایا کہ امسال ہائی اسکول کا رزلٹ 75.16فیصد جبکہ انٹر میڈیٹ کا رزلٹ72.43فیصد رہا۔ہائی اسکول امتحان میں الٰہ آباد کی انجلی ورما نے پہلی پوزیشن جبکہ انٹر میڈیٹ میں فتح پور کے رجنیش شکلا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔یوپی بورڈ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 72.27فیصد جبکہ لڑکیوں کی شرح کامیابی 78.81فیصد رہی یعنی اس مرتبہ پھر لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرلی۔12ویں جماعت میں رجنیش شکلا اور آکاش موریہ نے 466نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس مرتبہ ہائی اسکول کے تقریباً37لاکھ اور انٹر میڈیٹ کے 29لاکھ سے زائد طلبہ  امتحان میں شریک ہوئے۔
یوبی بورڈ رزلٹ کیسے چیک کریں؟
 10ویں جماعت کے امتحان کارزلٹ چیک کرنے کیلئے لنک  https://results.amarujala.com/board/up-board/up-class-10th-result-2018کلک کریں۔  12ویں جماعت کے امتحان کا رزلٹ چیک کرنے کیلئے لنک https://results.amarujala.com/board/up-board/up-class-12th-result-2018 کلک کریں۔طلبہ کا رول نمبر  درج کرتے ہی رزلٹ سامنے آجائیگا۔ یوگی حکومت کی جانب سے بورڈ کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے10طلبہ کی کاپیوں کا عکس بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیاہے۔واضح ہو کہ امسال 6فروری سے لیکر 12مارچ تک یوپی بورڈ کے امتحانات ہوئے۔ امتحانات کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ 11لاکھ 32ہزار طالبعلموں نے امتحان ادھورا چھوڑ دیا۔یوگی حکومت اور یوپی بورڈ کے اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ نقل پر پابندی لگانے کے باعث اتنی بڑی تعدادمیں طلبہ امتحان سے باہر چلے گئے۔
مزید پڑھیں:مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں داخلے شروع

شیئر: