پٹرول میں ملاوٹ پر قید اور جرمانے کی سزا
ریاض ...سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے انتباہ دیا ہے کہ پٹرول اسٹیشن کا جو بھی مالک ملاوٹ سے کام لے گا اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے انسپکٹرز پٹرول اسٹیشنوں پر چھاپے مار کر ملاوٹ کی شکایات کی حقیقت دریافت کرنے لگے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملاوٹ کے ثبوت مل جانے پر مالک کو 3برس تک کی قید، 10لاکھ ریال کے جرمانے اور 2مقامی اخبارات میں اسکے خرچ پر اس کے خلاف تشہیری اشتہار کی سزا دی جائیگی۔