Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں دھماکے ،مرنے والے49ہو گئے

  کابل ... افغانستان میں 3 بم دھماکوں میں مرنے والے 49 ہوگئے۔صوبہ قندھار میں خودکش حملہ آورنے غیر ملکی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔کابل میں 2 بم دھماکوں میںصحافیوں سمیت 29 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔اس کے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا ۔موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہلاک جبکہ ضلعی ڈپٹی گورنر اور دیگر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

شیئر: