Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہے نے کترڈالی مریض کی آنکھ

ممبئی۔۔۔۔جوگیشوری کےسرکاری اسپتال میں سڑک حادثہ کا شکار ہونیوالےمریض کے دماغ میں انجماد خون کی شکایت پیدا ہوگئی تھی جسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا ۔ مریض کے والد نے بتایا کہ صبح جب مریض کی آنکھ پر خون کے قطرے نظرآئے تودیکھ کر حیرانی ہوئی  ۔ جب اسے صاف کیا گیا تو چوہے کے کترنے کی علامت نظر آئی۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ واضح ہوکہ اسپتال کے جنرل وارڈ میں چوہوں کو گھومتے ہوئے دیکھا جاچکا ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نوجوان پان کی دکان کھول کر ابتک 5لاکھ روپے کمالیتے،بپلب کمار

شیئر: