Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمادہ مارکیٹ، آتشزدگی میں لاپتہ شخص کی تلاش

جدہ:حمادہ مارکیٹ کے ملبے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حی الحمرائ میں واقع حمادہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا تاہم لاپتہ ہونے والے شخص کا سراغ نہیں ملا۔ 
مزید پڑھیں:حمادہ مرکز میں آگ کیوں لگی؟

امدادی ٹیمیں ملبے کے نیچے لاپتہ شخص کو تلاش کررہی ہیں۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ آج پیر کو فجرکے وقت آگ کو مکمل طور پر بجھادیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کمشنر جدہ کی نگرانی میں حمادہ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
 شدید گرمی کی وجہ سے بعض جگہوں سے ابھی بھی دھواں اٹھ رہا ہے۔ آگ لگنے کے وقت ایک شخص کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ مارکیٹ کے اندر تھا اور اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ لاپتہ شخص کا موبائل اس وقت سے بند مل رہا ہے۔ شہری دفاع کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہیںاس سلسلے میں جو بھی پیشرفت ہوگی اس سے میڈیا کو مطلع کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جدہ کے پہلے تجارتی مرکز میں ہولناک آتشزدگی ،ایک شخص لاپتہ، 4جھلس گئے
 
 

شیئر: