حکومت کی تبدیلی کے بعد وطن واپس جاونگا،مشرف
اسلام آباد...سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ذہن میں فوج کے حوالے سے فتور ہے۔ وہ جو قبر کھود رہے ہیں اس میں خود گریں گے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب اور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بہت تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ سپریم کورٹ جو تبدیلیاں کررہا ہے وہ اچھی تبدیلیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پختونوں کو امر یکہ کو حوالے کرنے کا مجھ پر الزام اور جھوٹ ہے جو غیر ریاستی عناصر اگر پاکستان میں تھے تو انھیں چاہے امر یکہ یا کوئی بھی لے جائے۔کسی پاکستانی کو امر یکہ کے حوالے نہیں کیا گیا تھا۔امر یکہ سے اجازت لیکر اپنے ایک آفسر کو گونٹاناموبے جیل بھجوایا تھا ۔اس آفسر نے واپس آکر رپورٹ دی کہ گوانٹاناموبے میں کوئی پاکستانی نہیں۔پختونوں کو انکے حق دیئے ۔امریکہ سے کہا کہ آپ نے پختونوں کو انکے حقوق نہیں دیئے اس لئے ناکامی ہورہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ1999 میں ملک کی حالت بہت خراب تھی۔میرا ارادہ ٹیک اوور کا نہیں تھا۔میرے سے پہلے آرمی چیف کو بھی نوازشریف نے نکالا۔مارشل لگنے میں نواز شریف نے میرا کام آسان کیا تھا،میرے جہاز کا لینڈ نہیں کرنے دیا گیا تھا مجھے ہندجانے کا مشورہ دیا ۔ان کے دماغ میں فوج کے حوالے سے فتور ہے ۔یہ اپنے خوابوں میں بھی مجھے دیکھتے رہتے ہیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ اتوار کو عمران خان کے جلسہ میں بھی ایوب خان والا ولولہ تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عدلیہ افتخار چوہدری کے اثر سے نکل چکی ہے امید ہے اب انصاف ملے گا ،حالات بہتر ہوتے ہی واپس آجاوں گا ۔جب میرے لئے سازگار ماحول والی حکومت آجائے گی تو واپس جاوں گا۔ پہلے خود ملک میں آیا تھا اور مصیبت سر لی تھی ۔