Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

چوہدری فریاد احمد کی جانب سے عشائیہ میں ریاض کے کاروباری افراد کے علاوہ سفارتخانہ کے افسران نے بھی شرکت کی
 ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
 ریاض- - - - -سعودی عرب میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کو معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری فریاد احمد کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں دیگر کاروباری افراد کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی۔
     تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا جس کا شرف ڈاکٹر محمود باجوہ کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے پیش کی۔ ریاض کے معروف شاعر، ادیب اور صحافی وقار نسیم وامق نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
     تقریب کے مہمانِ خاص سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر اور فیئر اینڈ ایگزبیشن کے چیئرمین قیصر بیگ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ہمارے ہاں بننے والے کھیلوں اور میڈیکل آلات پوری دنیا میں ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں اور ہمارے فٹ بال کے اعلیٰ معیار کی بدولت گزشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی فٹ بال ورلڈ کپ میں ہمارے ہاں بننے والے فٹ بال استعمال ہوں گے۔ یہاں آنے مقصد اپنے سعودی کاروباری بھائیوں کو پاکستان کی بنی اشیاء کی جانب راغب کرنا ہے کیونکہ بہت سی ایسی اشیاء ہیں جو یورپ یا امریکہ سے خریدتے ہیں اور ہم وہی اشیاء ان کو سستے داموں دیں گے۔ اس سے دونوں ممالک کو تجارتی فاہدہ ہوگا۔
    چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزنس مین ہمیشہ سے اس بات کا خیر مقدم کرتے آئے ہیں کہ پاک سعودی تجارت کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے۔
    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سے عابد علی، شیخ طاہر، شیخ شاہد، سبحان سہی اور ذیشان صندل وفد میں شامل تھے۔ تقریب میں چوہدری بشیر ،چوہدری اکرام، چوہدری خالد محمود، رانا عبدالرؤف ، میاں عمران، چوہدری مبین، شیخ ارشد، چوہدری نصیر،عدنان بٹ،تصدق گیلانی ، ریاض راٹھور،خالد راجہ، چوہدری اختر، رانا عمر۔پاک میڈیا فورم ریاض کے صدر الیاس رحیم ، عابد شمعون چاند اور دیگر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
    میزبان چوہدری فریاد احمد نے تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا  ۔ تقریب کے آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی خوشحالی وترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکبانوں کو قانونی ترسیل پر آمادہ کرنے کیلئے انعامات

شیئر: