ضلع کلکٹر کا چپل سے استقبال کرنیوالا گرفتار
سلیم۔۔۔۔۔تامل ناڈو کے ضلع سلیم میں واقع ضلع صدر کے دفتر میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب ایک شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی میٹنگ کے دوران چپل لیکر ان کے پاس پہنچ گیا۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا ۔واقعہ کے وقت ضلع افسر آر سوکمارن کے ساتھ ضلع کلکٹر روہنی رام داس بھاجی بھاکرے میٹنگ میں شکایت کنندگان کی فریاد سن رہے تھے اور ان کے شکایت نامے وصول کررہے تھے ۔ اطلاع کے مطابق شکایت لیکر آنے والے اروموگم پہلے قطار میں کھڑا تھا تھوڑی دیر بعد وہ فریادکرنیوالوں کے ساتھ میٹنگ ہال میں گھس گیااور چپل نکال کر ضلع کلکٹر کو مارنے پہنچ گیا۔ منظر دیکھ کر لوگ گھبراگئے ۔ ہال میں موجود ملازمین اور سیکیورٹی کے اہلکاروں نے اسے پکڑلیا۔پولیس نے اروموگم سے پوچھ گچھ شروع کردی۔