Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سپر کبڈی لیگ

پاکستان میں خواتین کی سپر کبڈی لیگ کی خبر جب سے شائع ہوئی ہے خواتین میں جوش و جذبہ دیدنی ہے۔
لاریب مہتاب کہتی ہیں کہ میں تو خوشی سے رونے لگی۔ میر ے لئے یہ بات بڑی اہم ہے کہ پاکستان میں اب آخر کار اسپورٹس میں خواتین کی شمولیت کو اہمیت دی جانے لگی ہے۔
سویرا پاشا لکھتی ہیں کہ سپر کبڈی لیگ کے پہلے سیشن کے دوران ہی ویمن کبڈی ٹیم کا اعلان بھی کردیا جائیگا۔
فیضان لاکھانی کہتے ہیں کہ اس سیزن میں دو انتہائی اہم کھلاڑی لائبہ مسعود اور حزیمہ سعید پاکستان سپر لیگ کبڈی میچ کے سائڈ لائن میں کھیلے جانے والے نمائشی میچوں میں شریک ہونگی۔
عبید اعوان لکھتے ہیں کہ لیگ کی افتتاحی تقریب آج شروع ہوگی جس کے لئے میں ابھی سے پرجوش ہوں۔
عبیر ٹویٹ کرتی ہیں کہ سپر کبڈی لیگ پاکستان میں قدیم کھیل کو زندہ کرنے کی نئی کوشش ہے۔
امان لکھتے ہیں کہ لاہور ، لاہو رہے ہم اسی ٹیم کو سپورٹ کرینگے۔
سیدہ طوبیٰ علی کا ٹویٹ ہے کہ کرکٹ میں خواتین کی شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ اب کبڈی میں خواتین شریک ہونگی۔ خوشی میں میرے آنسو چھلک پڑے جب بھی پاکستان میں کچھ اچھا ہوگا ہے میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔
مریم ٹویٹ کرتی ہیں کہ لڑکیوں کو روایتی کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ 
عبدالغفار ٹویٹ کرتے ہیں کہ اسپورٹس کی دوسری فیڈریشنوں کو بھی اس معاملے میں آگے آنا چاہئے۔
صدف علوی کہتی ہیں کہ8 ٹیمیں چیمپیئنز آف سیزن ون میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور بیرون ملک سے 100سے زیادہ کھلاڑی شریک ہونگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: