عامر خان کے ہندوستانی سینما میں 30 سال مکمل ہونے پر ان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا اور ان کی یادگار فلموں اور کرداروں کو یاد کرتے نظر آئے۔
امان پانڈے نے ٹویٹ کیا : ہندوستانی سینما کو وجود میں آئے 100سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ہم نے ایسے بہت سے سپر اسٹار دیکھے ہیں جنہوں نے بڑی اسکرین کو اپنے فن سے جگمگایا لیکن وہ نام جو سب سے نمایاں ہے عامر خان کا ہے۔
کاجول سکسینہ نے ٹویٹ کیا : عامرخان 5000 کروڑ کمانے والے انڈیا کے واحد اداکار ہیں۔
ً زائرہ وسیم نے ٹویٹ کیا : مسٹر پرفیکٹ نے انڈسٹری میں اپنے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر خان ایک سپر اسٹار ہیں۔
سُمیت کوڈیل کا کہنا ہے : میری دعا ہے عامر خان باکس آفس اور ہمارے دلوں پر راج کرتے رہیں۔
ستابدی گپتا نے کہا : عامر خان نے 30 سال میں بالی وڈ کے چاکلیٹ بوائے سے سب سے زیادہ پر اثر بالی وڈ اداکار کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔
اسٹار عامر نامی اکاو¿نٹ نے ٹویٹ کیا : بہت سے اداکار بالی وڈ میں 30 سال بھی گزار نہیں پاتے اور عامر خان 30 سال بعد بھی اپنے کیریئرکے عروج پر ہیں۔
ڈاکٹر گوہیر نے ٹویٹ کیا : عامر خان ہندوستانی سینما کے لیے ایک بڑا جوہر ہیں۔ وہ ایک بہترین اداکار اور سپر اسٹار ہیں۔
پوجا نے ٹویٹ کیا : عامر خان صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی اداکاری اور فلموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭