Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1036320 غیرقانونی تارکین گرفتار

ریاض ... سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر 13شعبان 1439ھ تک مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کے تحت مملکت کے تمام علاقوں سے 10لاکھ36ہزار320 غیرقانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7لاکھ59ہزار881 ، محنت قوانین کی خلاف و رزی کرنے والے ایک لاکھ90ہزار637اور سرحدی سلامتی ضوابط پامال کرنے والے 85ہزار802گرفتار کئے گئے۔ دراندازی کرتے ہوئے 15ہزار132گرفتار ہوئے۔ ان میں 57فیصد یمنی، 40فیصد ایتھوپین او ر32فیصد دیگر ممالک کے تھے جبکہ سعودی عرب سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 680پکڑے گئے۔ 
 
 

شیئر: