Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک حادثے میں 5افراد ہلاک

گاندھی نگر ۔۔۔۔گجرات کے ضلع کچھ کے علاقے انجار کی قومی شاہراہ پر غلط سمت سے آنیوالے ٹرک نے سامنے سے آنے والی جیپ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت کانتی لال، انکی بیوی جسودا بین، شانتی لال ، جنکل اور سیم کے طورپر ہوئی۔ یہ لوگ اسپتال سے دوالیکر گھر جارہے تھے ۔ اس حادثے میں ایک لڑکی بھی زخمی ہوگئی جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور حادثے کی تحقیقات شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ایس پی نے کی فائرنگ اور ڈی ایم نے گایاگانا،ایسا یارانہ؟

شیئر: