Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفیظ کا ایکشن کلیئر،کھلاڑیوں کی مبارکبا د

لاہور: آئی سی سی نے پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر کلیئر قرار دے کر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دیددی ہے۔ حفیظ کا 17 اپریل کو انگلینڈ کی لفبرو یونیورسٹی میں بائیو میکنک ٹیسٹ ہوا تھا جس میں ایکشن کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا۔ سال میں کسی وقت بھی دوبارہ رپورٹ پر 12ماہ کی پابندی کا سامنا ہو گا، آفیشلز نظر رکھیں گے۔محمد حفیظ نے سپورٹزکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی فتح کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ دریں اثناء ویسٹ انڈین بولر رونسفورڈ بیٹن ایکشن ٹیسٹ میں کامیاب نہیں ہوسکے ان کا ٹیسٹ دوبارہ ہوگا۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی مرتبہ نومبر 2014 میں مشکوک ہونے پر اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت ملی اور دوبارہ رپورٹ پر 12 ماہ کی پابندی عائد ہوئی تھی اور نومبر 2016 ءمیں بولنگ کی اجازت دی گئی۔ محمد حفیظ نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں کی نیک خواہشات اور پیغامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ خبر میرے اور میرے خاندان کیلئے خوشی کا باعث ہے ۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کے جادو کا مزید انتظار نہیں کر سکتے جبکہ اس کے ساتھ دیگر ساتھی کرکٹرز نے بھی فون کر کے انہیں مبارکباد دی ۔ 

شیئر: