13روز میں 62دہشتگرد گرفتار
جدہ...ریاستی سلامتی کے ادارے نے یکم شعبان سے13تک مختلف ممالک کے 62افراد کو دہشتگردی کے الزام میں حراست میں لیا۔ انکا تعلق 11 ممالک سے ہے۔ ان پر دہشتگردی اور ریاستی سلامتی کو زک پہنچانے کے مقدمات درج ہیں۔ تمام ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 29کا تعلق سعودی عرب، 11سوڈان، 7مصر ، 2،2یمن اور شام، ایک، ایک روس، کینیڈا ، کرغیزستان، لبنان، ترکی اور اریٹیریا کے ہیں۔