Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین میں ٹوائلٹ کے پانی سے بنائی گئی چائے؟

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت ایک طرف جہاں بلٹ ٹرینیں چلانے کے دعوے کررہی ہے وہیں دوسری جانب ریلوے کی ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے ہر کسی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے۔اس وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چائے بنانے کیلئے ٹوائلٹ کا پانی استعمال کیا جارہا ہے۔اس واقعہ پر محکمہ ریلوے نے کارروائی کرتے ہوئے چائے فروش پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔محکمہ ریلوے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹوائلٹ کے پانی سے چائے بنانے کا واقعہ سکندر آباد ریلوے اسٹیشن پر چنئی سینٹرل ، حیدرآباد چار مینار ایکسپریس میں ہوا۔ایس سی کے پبلک سروس افسر ایم اوما شنکر کمار نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ سکندر آباد اور قاضی پیٹ کے مابین چلنے والی ٹرین میں چائے کے کنٹریکٹر پی شیو پرساد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیااور آئندہ ٹوائلٹ کے پانی سے چائے نہ بنانے اور صفائی ستھرائی کا دھیان رکھنے کا اقرارنامہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں:-- - - - -اساتذہ ملک کے خالق ہوتے ہیں، یوگی

شیئر: