10سپاروں کے حافظ ایہم نے حفظ القرآن مسابقے میں انعام جیت لیا
طائف(ابوعلی بڈانی)- - - - - پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے ہونہار طالب علم ایہم نے جمعیت تحفیظ القرآن کے مسابقہ حفظ القرآن میں 10سپارے سنا کر خصوصی انعام جیت لیا۔ دیگر طلباء نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے۔ پرنسپل قیصر خان نے اسکول میں خصوصی تقریب کے دوران کامیاب طلباء کومبارکباد اور گراں قدر انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کا انعقاد استاد عبدالرحیم ا ور لیول کوآرڈینٹر استاد محمد عباس نے کیا جبکہ ان طلباء کے والدین بھی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے۔ پوزیشن لینے والے طلباء کے نام یہ ہیں : عمران انعام الدین(جماعت دوئم) ، نواف عبدالباسط(جماعت پنجم) ، بدر عبدالباسط(جماعت سوئم) ، حسام ثابت( جماعت پنجم) ، عبدالرحمان یاسر(جماعت سوئم) اور ایہم زیاد (جماعت اول) ۔