Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باجی برقعہ سنبھال لیں

بائیک پر سفر کرتے ہوئےخواتین کو کئی مشکلات کاسامنا کرتا پڑ تا ہے .  بچے سنبھالنا ، بیگ اور دیگر سامان  سنبھالنا اور ساتھ میں ہوا سے اڑتا دوپٹا یا عبایا سنبھالنا .   ایسے میں اگر  عبایا یا دوپٹا لپیٹ کر نہ بیٹھیں تو اسکا وہیل میں آنے کا خطرہ اور اور اگر سمیٹ کر بیٹھیں تو بے پردگی . عموما یہی ہوتا ہے کہ عبایا والی خواتین جب بائیک پر بیٹھتی ہیں تو عبایہ پیچھے سے کھنچ جاتا ہے اور پھر اس خوف سے کہ ٹائر میں نہ آجائے تھوڑا سا سمیٹا بھی جاتا ہے ۔ نتیجتاً بےپردگی ہوتی ہے ۔ ایسے میں اگر چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکتا ہے ۔
عبایا اتنا ڈھیلا ڈھالا ضرور ہو کہ اس سے پردے کا مقصد پورا ہو سکے ۔ بیٹھتے وقت عبایے کو اوپر ڈھیلا چھوڑ دیں تاکہ بیٹھنے کے بعد آپکو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو ۔ اپنے بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں اور اوپر کر کے کلپ لگالیں تاکہ بال اسکارف سے باہر نظر نہ آئیں  ۔ حجاب آگے پیچھے سے پن اپ کرلیں کیونکہ عموماً بائیک پر سوار خواتین کے اسکارف ہوا سے اوپر کی طرف اڑ رہے ہوتے ہیں اور بچوں اور سامان کے ساتھ انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جرابوں کا استعمال کرنا نہ بھولیں ۔ عام طور پر اسٹائلش ٹراؤزرز ٹخنوں سے اوپر اٹھ جاتا ہے جس سے ٹخنے اور ٹانگ کا کچھ حصہ بے پردہ ہو جاتا ہے ۔ اگر آپ عبایا نہیں لیتیں تو ایسا لباس زیب تن کریں  جو  آپ  کو پروقار اور باعزت ظاہر کرے .  کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے   اپنے لباس کو مناسب طریقے سے سمیٹ لیں تاکہ بائکس پر گزرتے مرد حضرات کو یہ کہنے کی ضرورت پیش نہ آئے کہ " باجی  برقع  سنبھال لیں " . 

شیئر: