سام سنگ گلیکسی اے 6 اور اے 6 پلس لانچ
سام سنگ کمپنی کی جانب سے مڈ رینج اسمارٹ فون گلیکسی اے 6 اور اے 6 پلس متعارف کرادیے گئے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں سوپر امولڈ انفینیٹی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ گیلکسی اے 6 میں 5.6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔گیلکسی اے 6 پلس میں 6 انچ ڈسپلے اور ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی دیگر خصوصیات گلیکسی اے 6 سے ملتی ہیں البتہ اس میں 3500 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز کو کالے ، نیلے ، سنہرے اور ہلکے جامنی رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔گیلکسی اے 6 کی قیمت 309 یورو اور اے 6 پلس کی قیمت 359 یورو ہے۔ اسمارٹ فونز کو مئی کے اواخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔