سامسنگ گیلیکسی اے 6 پلس کی تفصیلات لیک
سام سنگ کمپنی کے اسمارٹ فون اے 6 پلس کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔ چینی سرٹیفیکیشن سائٹ پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس فون میں 6 انچ ایچ ڈی پلس انفینٹی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائیگا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون میں میٹل باڈی دی جائے گی اور اسے کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا جائے گا۔