Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا رلڈ کپ سے قبل چین میں ٹرافیوں کی بھرمار


بیجنگ: فٹبال ورلڈ کپ کے سحر میں پوری دنیا مبتلا ہوتی نظر آرہی ہے جس کے پیش نظر چین کی فیکٹریوں میں عالمی کپ جیسی ٹرافیاں بننے لگی ہیں۔ بیجنگ میں شائقین کیلئے فین شاپ بھی قائم کر دی گئی ہیں۔فٹبال کی عالمی مقابلوں کا کاونٹ ڈاون جاری ہے اور کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ ان عالمی مقابلوں کی میزبانی کیلئے روس کے گیارہ شہروں میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ شائقین کو بھی فٹبال کا بخار چڑھنے لگا۔فٹبال کے متوالے چین کی بنی فیفا ورلڈ کپ سے جڑی منفرد مصنوعات خریدنے میں مصروف ہیں۔عالمی کپ کی اصل ٹرافی فیفا کی زیر نگرانی روس پہنچ چکی ہے۔ آئندہ ماہ شروع ہونے والے عالمی مقابلوں میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ عالمی کپ2014ء کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دی تھی۔

شیئر: