Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں قائم کمپنی نے نئے ہوٹل کا ڈیزائن پیش کردیا

ٹورانٹو..... کینیڈا میں قائم ایک کمپنی نے نئے ہوٹل کا ڈیزائن پیش کیا ہے جہاں آنے والے مہمان ایک لگژری پوڈ میں آرام کرینگے جو تقریباً19میٹر بلند ہے۔ اسے ٹیٹرا ہوٹل کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن نمائش میں بھی پیش کیا گیاہے جس کے مطابق 42پوڈ بنائے جائیں گے۔ اگرچہ ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ہوٹل کہاں قائم ہونگے لیکن برطانیہ، کینیڈا ، ناروے اور کیپ وردی میں قائم کئے جاسکتے ہیں۔ ہر پوڈ میں کئی کئی منزلیں ہونگی جبکہ آخری منزل پر ایک بڑی سی مسہری رکھی ہوگی۔ یہ ہوٹل سمندر کے نمکین پانی کو استعمال کریگا جبکہ شمسی توانائی سے پانی گرم ہوا کریگا۔
 
 

شیئر: