Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی کے ایک اور بجٹ اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

ایل جی کمپنی نے چند روز قبل ہی ایل جی جی 7 تھن کیو اور جی 7 پلس تھن کیو اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں اور اب کمپنی کے ایک اور فون ایل جی کے 30 کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.3 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیاجائےگا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کے بہترین 2880 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 10 روز تک ہوگا۔ سیکورٹی کے لئے اسمارٹ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر دیا جائے گا۔ فون کی لانچنگ و قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: