شیاؤمی می 7 تئیس مئی کو متعارف ہوگا
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے ایک نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ می 7 اسمارٹ فون کو 23 مئی کو متعارف کرایا جائیگا۔ کمپنی نے می 6 اسمارٹ فون پچھلے سال اپریل میں متعارف کرایا تھا۔ می 7 سے متعلق زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئی ہیں البتہ لیکس کے مطابق اس فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ فون میں آئی فون ٹین کے طرز کا نوچ بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔