Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس میں برادر نسبتی اور بہنوئی کاقتل

بنارس۔۔۔۔اتر پردیش کے بنارس کے سارناتھ علاقے میں بدمعاشوں نے معمولی سی بات پر ایک انڈا فروش اور اس کے برادرنسبتی کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سارناتھ علاقے میں انڈے کے دکاندار بسنتا کی وہاں موجود بدمعاشوں سے کسی بات پر تکرار ہوگئی اور بات طول پکڑ گئی۔اسی دوران بدمعاشوں نے دکاندار پر فائرنگ کردی۔ مداخلت کرنے پر اس کے برادرنسبتی راجیش کو بھی گولی مار دی  جس سے موقع پر ہی دونوں کی موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد قاتل فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کربدمعاشوں کیخلاف رپورٹ درج کی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے بدمعاشوں کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سپریم کورٹ میں مقدمات کی فوری سماعت کیلئے رجسٹرار نامزد

شیئر: