سر کی جلد کو اسکرب کرنے سے خون کا دورانیہ تیز ہو جاتا ہے جس کی بدولت بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے ۔ آپ چینی کی مدد سے باآسانی سر کی جلد کو ایکسفولی ایٹ کر سکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے انگلیوں کے پوروں کی مدد سے سر کی جلد پر چینی رگڑیں ۔ اس عمل کو آہستگی سے انجام دیں ۔ آپ نہ صرف سکون محسوس کرینگے بلکہ بالوں کے بڑھنے کی رفتار بھی پہلے کے مقابلے میں تیز ہوگی ۔
بالوں کا والیوم بڑھانے کے لئے بیک کومبنگ کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ۔ بیشتر خواتین بالوں میں گھنا پن لانے کے لئے انہیں بیک کومب کرتی ہیں ۔ لیکن بیک کومب کا طریقہ چونکہ ہر ایک کو معلوم نہیں ہوتا لہذا بہت سی خواتین اس چکر میں بال الجھاکر توڑ لیتی ہیں ۔ بالوں میں والیوم لانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ڈرائیر کو کول ہیٹ پر سیٹ کرکے اپنے بالوں کو پلٹیں اور انہیں بلو ڈرائی کرلیں ۔ اس سے آپ کے بالوں میں بیک کومبنک جیسا تاثر آ جائے گا اور بال بھی صحت مند اور محفوظ رہیں گے ۔