Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کلیسا تعمیر کرنے کا معاہدہ ، بے بنیاد خبر

قاہرہ:سعودی عرب میں کلیسا تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے میڈیا میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ یہ بات مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔
مزید پڑھیں:ویٹی کن سٹی کے وفد کی مملکت آمد
 اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ویٹی کن سٹی میں مکالمہ بین المذاہب کے سربراہ اور ہمراہ وفد نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کیا جس کا بنیادی مقصد آسمانی مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان مکالمہ تھا۔ دورے میں ثقافتی تبادلے اور بقائے باہم کے متعدد امور پر گفتگو ہوئی۔ دورے کے دوران سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
 

شیئر: