Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرین وزن کم کرنے کےلیے کیا تجویز کرتےہیں

ماہرین وزن کو کم کرنے اور اسے کنٹرول میں رکھنے کے لیے بے حد آسان اور سادہ طریقے تجویز کرتے ہیں جنہیں اپنا کر باآسانی بڑھتے وزن پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال ضرور کریں تاکہ روٹی اور چاول کی جگہ آپ زیادہ مقدار میں تازہ سبزیوں کا استعمال کر سکیں ۔ ایسی خوراک کھائیں جس میں کیلوریز کم اور غذائیت زیادہ ہو ۔ صرف اس وقت کھانا کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت محسوس ہو ۔  ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں ۔ چلتے پھرتے کھانے سے اجتناب کریں ۔ کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے اور مطالعہ کرنے سے بھی گریز کریں ۔ آئسکریم اور مٹھائی کا استعمال ترک کر دیں ۔ میٹھا کم سے کم کھائیں ۔ بسکٹ ، کیک اور دیگر میٹھی اشیاء سے بھی دور رہیں ۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا کثرت سے استعمال کریں ۔ ایسی غذائیں کھا ئیں جن میں چکنائی ، نمک اور شکر کم  مقدار میں موجود ہو ۔ بغیر چربی کا گوشت استعمال کریں ۔ ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائیں اور بڑی کے بجائے چھوٹی پلیٹ استعمال کریں ۔ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں اور کھانے سے پہلے پانی پینے کو اپنی عادت بنالیں ۔ ان تجاویز پر عمل کر کے آپ بہت جلد بڑھتے وزن پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے . 
 

شیئر: