دوبارہ اقتدار ملا تو محاذ آرائی نہیں کرینگے،سعد رفیق
لاہور... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ پنجاب میں عمران خا ن کا ذکر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ الیکشن کا معرکہ نزدیک آنے والا ہے ۔ دعا کریں کہ انتخابات ٹائم پر ہوجا ئیں ۔ 21کروڑ لوگوں کا فیصلہ کوئی اور نہیں عوام خود کریںگے ۔ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے ۔ 5 سال کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔حکومت کو روکنے کےلئے بے شمار اسپیڈ بریکر لگائے گئے ۔دھرنے سے سی پیک تاخیر کا شکار ہوا ۔ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کا ووٹر ساری صورتحال کو دیکھ رہا ہے ۔جو ہور ہا ہے ووٹرز کو سب پتہ ہے ۔ 21کروڑ لوگوں کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے ۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب باتوں کو وقت گزرگیا ۔ اس لئے غلط مشورے دینا بند کرو اور میدان
میں آکر مقابلہ کرو ۔ا ب فیصلے کا وقت ہے ۔ الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ قدرت نے دوبارہ موقع دیا اور لوگوں نے ووٹ دئیے تو اقتدار میں آکر سب کو اکٹھا کریں گے ۔ محاذ آرائی نہیں کریںگے ۔ کیونکہ لڑائی کرنے سے ملک نہیں چلتے ۔