6شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کا پروگرام
جدہ.... وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اندرون ملک بسیں تیار کریگا اور بعض شاہراہوں پر ٹول ٹیکس نافذ کیا جائیگا۔ کئی غیر ملکی کمپنیوں کیساتھ مملکت میں بسیں تیار کرنے کے منصوبے پر بات چیت کرلی گئی ہے۔العامودی نے بتایا کہ حکومت 4یا6 شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ یہ نئی شاہراہیں ہونگی اور نجی کمپنیاں انکے انتظامات دیکھیں گی۔